Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 17:34 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)

تم یتیموں کی رقم کوان کی اپنی بھلائی کے علاوہ نہیں چھونا،تب تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائیں۔ تم اپنے عہدوں کو پورا کرنا، کیونکہ عہد ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

[17:33] تم کسی بھی شخص کو قتل نہیں کرنا - کیونکہ خدا نےزندگی کو مقدس بنایا ہے - سوائے انصاف کے حصول میں۔ اگر کوئی ناحق قتل کر دیا جائے، تو ہم اس کی وارث کوانصاف نافذ کرنے کے لئے اختیار دیتے ہیں۔ لہٰذا ، وہ قتل کا بدلہ لینے میں حد سے زیادہ تجاوز نہ کرے، اس کی مدد کی جائے گی۔

[17:35] تم پورا ناپ کر دیناجب تم تجارت کرو، اور انصاف کے ساتھ وزن کرنا۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور زیادہ نیک ہے۔