قرآن 17:61 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)
جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ، "آدم کے آگے سجدہ کرو" تو وہ سجدہ میں گر پڑے، سوائے شیطان کے۔ اس نے کہا کہ، "کیامیں اس کے آگے سجدہ کرو ں جسے تم نےمٹی سے پیدا کیا ہے؟"
[17:60] ہم نے تمہیں اطلاع دی کہ تمہارا پروردگار پوری طرح لوگوں پر قابو رکھتا ہے، اور ہم نے اس خواب کو جو ہم نے تمہیں دکھایا لوگوں کے لئے ایک آزمائش بنایا، اور وہ درخت جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے۔*ہم نے انہیں ٹھوس ثبوت دکھائے ان کے اندد تعظیم کا احساس پیدا کرنے کےلئے، لیکن اس نے صرف ان کی سرکشی کو بڑھایا۔
[17:62] اس نے کہا کہ، "چونکہ تم نے اس کو مجھ پر وقار دیا ہے، اگر تم مجھے قیامت کے دن تک مہلت دو، تو میں اس کی تمام نسل کواپنے قبضے میں لے لوں گا، سوائے چند ایک کے۔"