قرآن 17:70 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)
ہم نے بنی آدم کو وقار دیا، اور انہیں زمین پر اور سمندر پر سواریاں فراہم کیں۔ ہم نے ان کے لئے اچھا رزق فراہم کیا، اور ہم نے انہیں اپنی بہت سی مخلوقات کے مقابلے میں کئی زیادہ فائدےدیے ۔
[17:69] کیا تم نے اس کی ضمانت دی ہے کہ وہ تمہیں سمندر کی طرف دوبارہ واپس نہیں لائے گا، پھر تمہارے اوپر ایک طوفان بھیجے گا جو تمہیں تمہارے کفر کے باعث ڈبو دے گا؟ ایک بار جب ایسا ہو جائے گا، تو ہم تمہیں ایک اور موقع نہیں دیں گے۔
[17:71] وہ دن آئے گا جب ہم ہر امت کو طلب کر یں گے، اس کے دستاویز کے ساتھ ۔ رہے وہ جنہیں راستبازی کا دستاویز دیا جاتا ہے، وہ اپنا دستاویز پڑھیں گے اور یہ تھوڑی سی بھی ناانصافی نہیں جھیلیں گے۔