قرآن 18:52 — غار (الکھف)
وہ دن آئے گا جب وہ کہے گا کہ، "میرے شریکوں کو پکارو، جن کا تم نےمیرے ساتھ معبود ہونے کا دعوی کیا تھا"،وہ انہیں پکاریں گے، لیکن وہ انہیں جواب نہیں دیں گے۔ ایک ناقابِل تَسخیر رکاوٹ ان کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر دے گی ۔
[18:51] میں نےکبھی بھی انہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش کی شہادت کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی ان کی اپنی تخلیق کی۔ اور نہ ہی میں ظالموں کو اپنی بادشاہی میں کام کر نے کی اجازت دیتا ہوں ۔
[18:53] مجرم دوزخ کو دیکھیں گے اور احساس کر لیں گے کہ وہ اس میں جا گریں گے ۔ انہیں اس سے کوئی خلاصی نہیں ہو گی ۔