Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:106 — بچھیا(البقرة)

ہم جس معجزے کو منسوخ کردیتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس کی جگہ اس سے بہتر لاتے ہیں یا کم ازکم ویسا ہی لاتے ہیں ۔کیا تم اس حقیقت سے آگا ہ نہیں ہو کہ خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

[2:105] نہ خدائی کتاب کی پیروی کرنے والوں میں شامل کافر اور نہ ہی مشرک یہ چاہتے ہیں کہ تم پر خدا کی طرف سے کوئی نعمت نازل ہو حالانکہ خدا جس کو چاہے اس پر اپنی نعمتیں نچھاور کرتا ہے ،بیشک اس کے فضل کی کوئی انتہا نہیں۔

[2:107] کیاتم اس حقیقت کو نہیں جانتےکہ زمین وآسمان کی بادشاہت خداکے پاس ہے؛ اوراس کے علاوہ کوئی تمہارا پروردگار اور مالک نہیں ہے۔