قرآن 2:107 — بچھیا(البقرة)
کیاتم اس حقیقت کو نہیں جانتےکہ زمین وآسمان کی بادشاہت خداکے پاس ہے؛ اوراس کے علاوہ کوئی تمہارا پروردگار اور مالک نہیں ہے۔
[2:106] ہم جس معجزے کو منسوخ کردیتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس کی جگہ اس سے بہتر لاتے ہیں یا کم ازکم ویسا ہی لاتے ہیں ۔کیا تم اس حقیقت سے آگا ہ نہیں ہو کہ خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
[2:108] کیا تم اپنے پیغمبر سے اسی چیز کا مطالبہ کروگے جوماضی میں موسی ٰ سے طلب کیا گیا تھا ۔یقیناًجس نے بھی ایمان کی بجائے کفر کا انتخاب کیا وہ راہ راست سے بھٹک چکا ہے۔