قرآن 2:110 — بچھیا(البقرة)
تم نماز پڑھو اور واجب خیرات (زکواۃ )ادا کرو۔جوبھی نیکی کرکے تم آگے بھیجو گے اسے اپنے خدا کے ہاں موجو د پاؤ گے۔خدا وہ سب کچھ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔
[2:109] اب جبکہ تم ایمان لے آئے ہو بہت سے الہامی کتاب کے پیروکارچاہتے ہیں کہ تم دوبارہ کفر کی طرف مڑ جاؤ۔یہ سب کچھ ان کے اندر پائے جانیوالے حسد کی وجہ سے ہے اب جبکہ سچ ان پر واضع ہوچکا ہے۔ان لوگوں کو معاف کردو اور انہیں اکیلا چھوڑ دو حتی ٰ کہ خدا کافیصلہ آ جائے ۔ خدا قادر مطلق ہے۔
[2:111] کچھ نے یہ کہا،” یہودیوں او عیسائیوں کے علاوہ کوئی بھی جنت میں داخل نہیں ہوگا ۔ “یہ ان کی دل پسند سوچ ہے ۔انہیں کہو ،’’اگر تم سچے ہوتو ہمیں اپنا ثبوت دکھاؤ‘‘۔