قرآن 2:114 — بچھیا(البقرة)
اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو خدا کی مسجدوں کابائیکاٹ کرتا ہے جہاں اس کا ذکر ہوتا ہے اورانہیں ویران کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ انہیں چاہیۓکہ یہ اس میں داخل نہ ہوں سواۓ ڈرتے ڈرتے ۔یہ لوگ اس دنیا میں ذلت اٹھائیں گے اور آخر میں انہیں درد ناک عذاب ہوگا۔
[2:113] یہودیوں نے کہا ہے کہ، ’’ عیسائی بے بنیاد ہیں‘‘،عیسائیوں نے کہا ہے کہ، ’’یہودی بے بنیاد ہیں ‘‘حالانکہ دونوں الہامی کتاب پڑھتے ہیں ۔اسی طرح ہوتا ہے ان لوگوں کا بیان جن کے پاس کوئی علم نہیں ہے ۔وہ جس بات پر تنازہ کرتے ہیں اس کا فیصلہ خدا قیامت کے دن کردے گا۔
[2:115] خدا ہی کی ملکیت ہیں مشرق اور مغرب؛ تم جہاں بھی جاؤ گے، تم خدا کووہاں موجود پاؤ گے۔خدا ہر جگہ موجود اور قادر مطلق ہے ۔