Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:115 — بچھیا(البقرة)

خدا ہی کی ملکیت ہیں مشرق اور مغرب؛ تم جہاں بھی جاؤ گے، تم خدا کووہاں موجود پاؤ گے۔خدا ہر جگہ موجود اور قادر مطلق ہے ۔

[2:114] اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو خدا کی مسجدوں کابائیکاٹ کرتا ہے جہاں اس کا ذکر ہوتا ہے اورانہیں ویران کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ انہیں چاہیۓکہ یہ اس میں داخل نہ ہوں سواۓ ڈرتے ڈرتے ۔یہ لوگ اس دنیا میں ذلت اٹھائیں گے اور آخر میں انہیں درد ناک عذاب ہوگا۔

[2:116] انہوں نے کہا کہ، ’’خدا کا ایک بیٹا ہوا ہے “،خدا کی تعریف ہو؛ کبھی نہیں ! خدا ہی کی ملکیت ہے زمین وآسمان میں جوکچھ بھی ہے ؛ سب اس کے مطیع ہیں۔