قرآن 2:117 — بچھیا(البقرة)
آسمان اور زمین کا آغاز کرنے والا ۔جب وہ کوئی چیز تخلیق کرنا چاہتا ہے تو صرف یہ کہتا ہے کہ ’’ہوجا ‘‘ اور وہ ہو جاتی ہے ۔
[2:116] انہوں نے کہا کہ، ’’خدا کا ایک بیٹا ہوا ہے “،خدا کی تعریف ہو؛ کبھی نہیں ! خدا ہی کی ملکیت ہے زمین وآسمان میں جوکچھ بھی ہے ؛ سب اس کے مطیع ہیں۔
[2:118] وہ جن کے پاس کوئی علم نہیں کہتے ہیں کہ، ’’کاش خدا ہم سے کوئی بات کر سکتا یا ہمارے پاس معجزہ آ سکتا ‘‘۔ایسی ہی باتیں ان سے پہلے والے بھی کرتے تھے ۔ان کے ذہن ایک جیسے ہیں۔ ہم دکھاتے ہیں معجزے ان لوگوں کو جنہیں یقین حاصل ہو چکا ہے۔