قرآن 2:120 — بچھیا(البقرة)
نہ یہودی اور نہ ہی عیسائی تمہیں اس وقت تک قبول کرینگے جب تک تم ان کے مذہب کی پیروی نہ کروگے۔کہہ دو کہ، ” خدا کی ہدایت ہی سچی ہدایت ہے ‘‘۔اگر تم نے اس علم کے باوجود ،جوتمہارے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشات کی پیروی کی تو تمہیں خدا کے مقابلے میں کوئی حامی اور مدد گار نہیں ملے گا۔
[2:119] ہم نے تمہیں*سچ کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔ تم ان کی طرف سے جوابدہ نہیں ہو جنہوں نے جہنم کو مول لیا ہے۔
[2:121] وہ جنہیں آسمانی کتاب موصول ہوئی ہے اورا س کو اس طرح جانتے ہیں جیساکہ جاننے کاحق ہے وہ اس پر ایمان لائیں گے ۔رہے وہ جو کفر کرنے والے ہیں، وہ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔