Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:119 — بچھیا(البقرة)

ہم نے تمہیں*سچ کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔ تم ان کی طرف سے جوابدہ نہیں ہو جنہوں نے جہنم کو مول لیا ہے۔

[2:118] وہ جن کے پاس کوئی علم نہیں کہتے ہیں کہ، ’’کاش خدا ہم سے کوئی بات کر سکتا یا ہمارے پاس معجزہ آ سکتا ‘‘۔ایسی ہی باتیں ان سے پہلے والے بھی کرتے تھے ۔ان کے ذہن ایک جیسے ہیں۔ ہم دکھاتے ہیں معجزے ان لوگوں کو جنہیں یقین حاصل ہو چکا ہے۔

[2:120] نہ یہودی اور نہ ہی عیسائی تمہیں اس وقت تک قبول کرینگے جب تک تم ان کے مذہب کی پیروی نہ کروگے۔کہہ دو کہ، ” خدا کی ہدایت ہی سچی ہدایت ہے ‘‘۔اگر تم نے اس علم کے باوجود ،جوتمہارے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشات کی پیروی کی تو تمہیں خدا کے مقابلے میں کوئی حامی اور مدد گار نہیں ملے گا۔