Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:125 — بچھیا(البقرة)

ہم نے اس مقبرے (کعبہ) کو لوگوں کیلئے مرکزِنگاہ اور محفوظ جاۓامان بنادیا ۔تم ابراہیم کے مقبرے کو عبادت گاہ بنا سکتے ہو۔ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو حکم جاری کیا تھا: ’’ تم میرے گھر کو پاک رکھو ان کے لیۓ جو اس کی سیاہت کریں, اور جو وہاں مقیم ہوں ،اوررکوع وسجود کرنے والوں کے لیۓ‘‘۔

[2:124] یاد کرو جب ابراہیم کو اس کے پروردگار کی طرف سےآزماۓش میں ڈالا گیا تھا، دیگر احکامات کے ذریعے اور اس نے انہیں پورا کیا تھا۔(خدانے) کہا کہ،”میں تمہیں سب لوگوں کا امام مقرر کر رہا ہوں‘‘۔ابراہیم نے کہا کہ، ’’ اور میری اولاد سے بھی؟ “۔ خدا نے کہا ، ’’میرے عہد میں ظالم شامل نہیں ہیں “۔

[2:126] ابراہیم نے دعا مانگی کہ،” میر ے پروردگار ،اسے امن کی جگہ بنا اوریہاں کے لوگوں کو پھل فراہم کر۔ ان لوگوں کے لیۓفراہم کر جو خدا اور آخرت پر ایمان لائیں‘‘۔(خدا نے )فرمایا کہ، ’’میں ان لوگوں کوبھی رزق دوں کا جو کفر کریں گے ۔ میں انہیں مزے کرنے دوں گا، عارضی طور پر،اورپھر انہیں دوزخ کے عذاب کا مرتکب کر دوں گا، ایک آفت زدہ تقدیر ۔