Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:136 — بچھیا(البقرة)

کہو ’’ ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور اس پر جو ہماری طرف بھیجی گئی تھی اور اس پر جو ابراہیم،اسماعیل ،اسحاق، یعقوب اور آبائی بزرگوں کی طرف بھیجی گئی تھی اورجوموسی ،عیسیٰ، اور تمام انبیاء کی طرف ان کے پروردگار کی طرف سے بھیجی گئی تھی اور ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے ۔ ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں‘‘۔

[2:135] انہوں نے کہا کہ ،’’تمہیں یہودی یا عیسائی ہونا پڑے گا اگر تم ہدایت پانا چاہتے ہوتو ‘‘۔کہہ دو کہ،’’ہم تو ابراہیم کے دین کا پیروکار تھا— توحید پرستی— وہ کبھی بھی مشرک نہیں تھا‘‘۔

[2:137] اور اگر وہ تمہاری طرح ایمان لےآئیں، تو وہ ہدایت پر ہیں ۔ لیکن اگر وہ منہ موڑ لیں تو وہ حزب اختلاف میں ہیں ۔خدا ان کی مخالفت سے تمہیں محفوظ رکھے گا؛ وہ سب کچھ سننے والا ہے، ہمہ دان ہے۔