Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:137 — بچھیا(البقرة)

اور اگر وہ تمہاری طرح ایمان لےآئیں، تو وہ ہدایت پر ہیں ۔ لیکن اگر وہ منہ موڑ لیں تو وہ حزب اختلاف میں ہیں ۔خدا ان کی مخالفت سے تمہیں محفوظ رکھے گا؛ وہ سب کچھ سننے والا ہے، ہمہ دان ہے۔

[2:136] کہو ’’ ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور اس پر جو ہماری طرف بھیجی گئی تھی اور اس پر جو ابراہیم،اسماعیل ،اسحاق، یعقوب اور آبائی بزرگوں کی طرف بھیجی گئی تھی اورجوموسی ،عیسیٰ، اور تمام انبیاء کی طرف ان کے پروردگار کی طرف سے بھیجی گئی تھی اور ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے ۔ ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں‘‘۔

[2:138] ایسا ہی ہے خدا کا نظام اور خدا کے نظام سے بہتر کس کا نظام ہو سکتا ہے ’’ہم صرف اسی ہی کی عبات کرتے ہیں‘‘۔