قرآن 2:160 — بچھیا(البقرة)
رہے وہ جو توبہ کریں ،اصلاح کرلیں اورپھر ان کا بیان کردیں تو میں انہیں نجات دے دیتا ہوں ۔میں نجات دے دینے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں۔
[2:159] وہ جو کہ ہماری آیات اورہدایت کو چھپاتے ہیں اسے کے بعد کہ انہیں لوگوں کے لیئے آسمانی کتاب میں بیان کیا جا چکا ہے ،خدا ان پر لعنت بھیجتا ہے ؛ سارے لعنت بھیجنے والے بھی ان پر لعنت بھیجتے ہیں ۔
[2:161] اور وہ جنہوں نے کفر کیا اور اسی حالت میں مرگئے تو ان پر خدا ،فرشتوں اورتمام لوگوں کی (قیامت کے دن)لعنت ہے ۔