قرآن 2:17 — بچھیا(البقرة)
ان لوگوں کی مثال ویسی ہے جو آگ جلاتے ہیں اور جونہی و ہ چاروں طرف روشنی پھیلانے لگتی ہے تو خدا یہ روشنی چھین لیتا ہے اور اندھیروں میں پڑے رہ جاتے ہیں اور انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
[2:16] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ۔اس قسم کے سودے میں برکت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان لوگوں کو ہدایت نصیب ہوتی ہے۔
[2:18] گونگے ،بہرے اور اندھے ،وہ واپس آنے میں ناکام رہتے ہیں۔