Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:178 — بچھیا(البقرة)

اے ایمان والو، قتل سے نمٹنے کے لیۓ تمہارے لیۓ قصاص کا قانون جاری کیا گیا ہے ،آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام ،عورت کے بدلے عورت ۔ہاں اگر مقتول کے رشتہ دار قاتل کو معاف کردیں تو معروف طریقے سے اس کا معقول ازالہ کیا جائے ۔یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تخفیف اور رحمت ہے ۔اور جو بھی اس سے تجاوز کرتا ہے دردناک عذاب مول لیتا ہے ۔

[2:177] اپنا رخ مشرق یا مغرب کی طرف موڑنا نیکی نہیں ۔نیک تو وہ ہیں جو خدا ،روزآخرت ،فرشتوں،آسمانی کتاب اور نبیوں پر ایمان رکھتے ہیں ؛اور یہ خوشی سے پیسہ رشتے داروں،یتیموں،ضرورت مندوں،مسافروں ،بھکاریوں کودیتے ہیں اور غلاموں کو آزاد کرانے پر خرچ کرتے ہیں ؛وہ رابطہ نماز (سلات)قائم کرتے ہیں اور واجب خیرات (زکواۃ )ادا کرتے ہیں اور جب بھی کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اس کو پورا کرتے ہیں؛ اور آزار رسانی ،مصیبت اور جنگ کے دوران ثابت قدم رہتے ہیں ۔یہی سچے ہیں ؛ یہی نیکو کار ہیں۔

[2:179] قصاص میں تمہارے لیے زندگی ہے، اے عقل والو ،تا کہ شاید تم نیکو کار بنو ۔