Submission
Quran
The Final Testament in 33 languages, with its appendices
Practices
Prayer times and how to pray, Zakat, Fasting and Hajj
Qiblah
The direction to face in prayer, on a compass, a map or satellite view
Media
Quran studies & recitation, videos and songs glorifying God alone
Publications
Books, the Perspectives archive and topics, to read and search
Studies
Live Quran studies with Submitters: join a session and its chat
Community
Messages and video calls with fellow Submitters around the world
Calculator
Check whether a number or Arabic text is a multiple of 19
World Practices
Prayer and fasting times for any city in the world

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:177 — بچھیا(البقرة)

لَيسَ البِرَّ أَن تُوَلّوا وُجوهَكُم قِبَلَ المَشرِقِ وَالمَغرِبِ وَلٰكِنَّ البِرَّ مَن ءامَنَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ وَالمَلٰئِكَةِ وَالكِتٰبِ وَالنَّبِيّۦنَ وَءاتَى المالَ عَلىٰ حُبِّهِ ذَوِى القُربىٰ وَاليَتٰمىٰ وَالمَسٰكينَ وَابنَ السَّبيلِ وَالسّائِلينَ وَفِى الرِّقابِ وَأَقامَ الصَّلوٰةَ وَءاتَى الزَّكوٰةَ وَالموفونَ بِعَهدِهِم إِذا عٰهَدوا ۖ وَالصّٰبِرينَ فِى البَأساءِ وَالضَّرّاءِ وَحينَ البَأسِ ۗ أُولٰئِكَ الَّذينَ صَدَقوا ۖ وَأُولٰئِكَ هُمُ المُتَّقونَ

اپنا رخ مشرق یا مغرب کی طرف موڑنا نیکی نہیں ۔نیک تو وہ ہیں جو خدا ،روزآخرت ،فرشتوں،آسمانی کتاب اور نبیوں پر ایمان رکھتے ہیں ؛اور یہ خوشی سے پیسہ رشتے داروں،یتیموں،ضرورت مندوں،مسافروں ،بھکاریوں کودیتے ہیں اور غلاموں کو آزاد کرانے پر خرچ کرتے ہیں ؛وہ رابطہ نماز (سلات)قائم کرتے ہیں اور واجب خیرات (زکواۃ )ادا کرتے ہیں اور جب بھی کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اس کو پورا کرتے ہیں؛ اور آزار رسانی ،مصیبت اور جنگ کے دوران ثابت قدم رہتے ہیں ۔یہی سچے ہیں ؛ یہی نیکو کار ہیں۔

[2:176] یہ اس لیۓ کہ خدانے اس آسمانی کتاب کو نازل کیا ہے، سچائی کو لیۓ ہوۓ، اور وہ جو آسمانی کتاب میں جھگڑتے ہیں وہ سب سے بڑے مخالف ہیں ۔

[2:178] اے ایمان والو، قتل سے نمٹنے کے لیۓ تمہارے لیۓ قصاص کا قانون جاری کیا گیا ہے ،آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام ،عورت کے بدلے عورت ۔ہاں اگر مقتول کے رشتہ دار قاتل کو معاف کردیں تو معروف طریقے سے اس کا معقول ازالہ کیا جائے ۔یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تخفیف اور رحمت ہے ۔اور جو بھی اس سے تجاوز کرتا ہے دردناک عذاب مول لیتا ہے ۔