قرآن 2:180 — بچھیا(البقرة)
یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ جب موت قریب آنے لگے، تو تم وصیت لکھنا والدین اور رشتہ داروں کے بھلے کے لیۓ،منصفانہ طور پر۔یہ نیکوکاروں کی ذمہ داری ہے۔
[2:179] قصاص میں تمہارے لیے زندگی ہے، اے عقل والو ،تا کہ شاید تم نیکو کار بنو ۔
[2:181] اوراگر کوئی وصیت کو سننے کے بعد اس کو بدل ڈالے، تو اس کوبدلنے کاگناہ ان پر ہوگا جو اس کو بدلنے کے مرتکب ہونگے۔خدا سننے والا اور جاننے والا ہے ۔