قرآن 2:190 — بچھیا(البقرة)
تم خدا کی راہ میں ان لوگوں سے لڑ سکتے ہو جو تم پر حملہ کرتے ہیں، لیکن زیادتی نہ کرنا۔خدا زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
[2:189] وہ تم سے چاند کی منزلوں کے متعلق پوچھتے ہیں !کہو’’یہ انسانوں کو وقت کا پتہ دینے کا ایک آلا ہے اور حج کا وقت متعین کرنے کے لیۓ ‘‘۔گھما پھرا کر بات کرنا نیکی نہیں ہے *نیکی تو احکامات پر عمل کرنے اور صاف گوئی کرنے سے حاصل ہو تی ہے ۔تم خدا سے ڈرو ،تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔
[2:191] جو تمہار ے خلاف جنگ کریں تم ان کو قتل کر سکتے ہو، اور تم انہیں بے گھر کر سکتے ہو جہاں سے انہوں نے تمہیں بے گھر کیا تھا۔جبر قتل کرنے سے بھی زیادہ برا ہے ۔مقدس مسجد میں ان سے مت لڑو ،جب تک وہ وہاں تم پر حملہ نہ کردیں ۔اگر و ہ حملہ کریں، تو تم انہیں قتل کر سکتے ہو ۔یہ ان کافروں کے لیۓ منصفانہ عذاب ہے ۔