قرآن 2:191 — بچھیا(البقرة)
جو تمہار ے خلاف جنگ کریں تم ان کو قتل کر سکتے ہو، اور تم انہیں بے گھر کر سکتے ہو جہاں سے انہوں نے تمہیں بے گھر کیا تھا۔جبر قتل کرنے سے بھی زیادہ برا ہے ۔مقدس مسجد میں ان سے مت لڑو ،جب تک وہ وہاں تم پر حملہ نہ کردیں ۔اگر و ہ حملہ کریں، تو تم انہیں قتل کر سکتے ہو ۔یہ ان کافروں کے لیۓ منصفانہ عذاب ہے ۔
[2:190] تم خدا کی راہ میں ان لوگوں سے لڑ سکتے ہو جو تم پر حملہ کرتے ہیں، لیکن زیادتی نہ کرنا۔خدا زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
[2:192] اگر وہ باز آجائیں تو خدا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والاہے ۔