Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:195 — بچھیا(البقرة)

تمہیں خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہیۓ ؛ تم اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے تباہی میں مت ڈالو۔ تمہیں خیرات کرنے والا بننا چاہیۓ؛ خدا خیرات کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

[2:194] مقدس مہینوں کے دوران، جارحیت کا برابری سے جواب دیا جاسکتا ہے ۔اگر وہ تم پر حملہ کریں، تو تم بھی بدلے میں ان کو اتنی ہی سزا دے سکتے ہو۔خدا کے فرماں بردار بنو او رجان لو کہ خدا پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ۔

[2:196] خدا کیلئے حج اور عمر ہ کے تمام ارکان پورے کرو۔اگر تمہیں روکا جاۓ تو تم قربانی بھیجو، اور اپنے بال اس وقت تک کاٹنا شروع نہ کرو جب تک قربانی اپنی منزل پر نہ پہنچ جائے ۔اگر تم بیمار ہو، یا تمہارے سر میں کوئی زخم ہو (اور تمہیں لازمی بال کاٹنے پڑیں)تو تم روزے رکھ کریاصدقہ دے کر یاکوئی اور عبادت کر کے کفارہ ادا کرو ۔عام حج کے دوران اگر احرام کی حالت (تقدس)ٹوٹ جائے،عمرہ اور حج کے دوران ، تو تم جانور کی قربانی دے کر کفارہ ادا کرو۔اوراگر تم استطات نہیں رکھتے، تو تم دوران حج تین اور گھر لوٹ کر سات روزے رکھو_اس طرح پورے دس ہوتے ہیں_بشرطیکہ تم مقدس مسجد کے پاس نہیں رہتے ہو۔ خدا کا تقوی اختیار کرو اور جان لو کہ خدا سزا مسلط کرنے میں بہت سخت ہے ۔