قرآن 2:198 — بچھیا(البقرة)
اگر تم اپنے پروردگار کی طرف سے (تجارت کے ذریعے) رزق تلاش کر تے ہو تو اس میں کوئی غلطی نہیں ۔جب تم عرفات سے روانہ ہو تو تم(مزدلفہ کی) مقدس جگہ پر خداکو یا د کرو۔اس کو اس ہدایت کیلئے یاد کرو جو اس نے تم کو دی ہے؛ تم اس سے پہلے بھٹکے ہوئے تھے ۔
[2:197] حج مخصوص مہینوں* میں ادا کیا جائے ،اور جوکوئی حج کرنےکیلئے نکلے توحج کے پورے عرصے میں جنابت ،بدعملی اوربحث کرنے سے باز رہے ۔تم جو بھی نیکی کرو گے خدا اس سے مکمل طور پر باخبر ہے۔جب سفرکیلئےاپنا سامان تیارکرنے لگو، تو سب سے اچھی چیز پرہیز گاری ہے ۔اے عقل والو، تم میرا تقوی اختیار کرو۔
[2:199] تم اکٹھے روانہ ہونا باقی تمام لوگوں کے ساتھ جو روانہ ہوں اور خدا سے معافی طلب کرو۔ خدا معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔