Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:199 — بچھیا(البقرة)

تم اکٹھے روانہ ہونا باقی تمام لوگوں کے ساتھ جو روانہ ہوں اور خدا سے معافی طلب کرو۔ خدا معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

[2:198] اگر تم اپنے پروردگار کی طرف سے (تجارت کے ذریعے) رزق تلاش کر تے ہو تو اس میں کوئی غلطی نہیں ۔جب تم عرفات سے روانہ ہو تو تم(مزدلفہ کی) مقدس جگہ پر خداکو یا د کرو۔اس کو اس ہدایت کیلئے یاد کرو جو اس نے تم کو دی ہے؛ تم اس سے پہلے بھٹکے ہوئے تھے ۔

[2:200] جب تم اپنے ارکان ادا کر لو تو اپنے خدا کی یاد جاری رکھو جس طرح تم خوداپنے والدین کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ کچھ لوگ کہیں گے، ”اے ہمارے رب، ہمیں دنیا میں عطا کر،“ جبکہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔