Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:200 — بچھیا(البقرة)

جب تم اپنے ارکان ادا کر لو تو اپنے خدا کی یاد جاری رکھو جس طرح تم خوداپنے والدین کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ کچھ لوگ کہیں گے، ”اے ہمارے رب، ہمیں دنیا میں عطا کر،“ جبکہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

[2:199] تم اکٹھے روانہ ہونا باقی تمام لوگوں کے ساتھ جو روانہ ہوں اور خدا سے معافی طلب کرو۔ خدا معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

[2:201] بعض یہ کہیں گے کہ، ’’اے خدا ،ہمیں اس دنیا میں بھی راستبازی دو اور آخرت میں بھی راستبازی عطا کرو اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالو‘‘۔