قرآن 2:212 — بچھیا(البقرة)
کافروں کی نظروں میں یہ دنیاوی زندگی پوری طرح سجی ہے اور یہ ان کامذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لاتے ہیں ۔لیکن، قیامت کے دن یہ ان سے کہیں زیادہ بلند ہونگے۔خدا جس کو چاہے نعمت دیتا ہے، بے حساب ۔
[2:211] تم اسرائیل کی اولاد سے پوچھو کہ ہم نے انہیں کیسے واضع معجزے انہیں دکھائے ہیں !وہ جو خدا کی دی گئی نعمتوں کو نظرانداز کرتے ہیں جو انہیں عنایت کی گئی ہیں ، خدا انہیں عزاب دینے میں انتہائی سخت ہے ۔
[2:213] لوگ ایک معاشرے کی طرح تھے جب خدا نے نبی بھیجے خوشخبریاں لانےوالوں کے طور پر اور ساتھ ساتھ ڈر سنانے والوں کے طور پر ۔ اس نے ان کے ساتھ آسمانی کتاب اتاری ، جس میں سچائی موجود تھی ، لوگوں کے درمیان جھگڑوں کافیصلہ کرنے کیلئے۔ حیرت انگیز طور پر ، وہی جن کوپہلےآسمانی کتاب دی گئی تھی ، انہی نے واضح ثبوت ملنے کے باوجود نئی آسمانی کتاب کو جھٹلایا ۔ یہ ان کے درمیان باہمی حسد کی وجہ سے تھا ۔خدا ان کو ہدایت دیتا ہے جو سچائی پرایمان لاتے ہیں ، جس میں دوسرے تمام لوگ اختلاف کرتے ہیں ،خدا کی مرضی کے مطابق ۔ خدا اس کی راہنمائی کرتا ہے، جو چا ہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ۔