Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:213 — بچھیا(البقرة)

لوگ ایک معاشرے کی طرح تھے جب خدا نے نبی بھیجے خوشخبریاں لانےوالوں کے طور پر اور ساتھ ساتھ ڈر سنانے والوں کے طور پر ۔ اس نے ان کے ساتھ آسمانی کتاب اتاری ، جس میں سچائی موجود تھی ، لوگوں کے درمیان جھگڑوں کافیصلہ کرنے کیلئے۔ حیرت انگیز طور پر ، وہی جن کوپہلےآسمانی کتاب دی گئی تھی ، انہی نے واضح ثبوت ملنے کے باوجود نئی آسمانی کتاب کو جھٹلایا ۔ یہ ان کے درمیان باہمی حسد کی وجہ سے تھا ۔خدا ان کو ہدایت دیتا ہے جو سچائی پرایمان لاتے ہیں ، جس میں دوسرے تمام لوگ اختلاف کرتے ہیں ،خدا کی مرضی کے مطابق ۔ خدا اس کی راہنمائی کرتا ہے، جو چا ہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ۔

[2:212] کافروں کی نظروں میں یہ دنیاوی زندگی پوری طرح سجی ہے اور یہ ان کامذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لاتے ہیں ۔لیکن، قیامت کے دن یہ ان سے کہیں زیادہ بلند ہونگے۔خدا جس کو چاہے نعمت دیتا ہے، بے حساب ۔

[2:214] کیا تم امید رکھتے ہو کہ بغیر کسی آزمائش کے جنت میں داخل ہو جاؤ گے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں کی آزمائش کی گی تھی ۔ ان کو سختیوں اور مصیبتوں سے آزمایا گیا اور ہلا کر رکھ دیا گیا تھا حتی کہ پیغمبر اور اہل ایمان نے کہا کہ کہاں ہے خدا کی فتح ؟ خدا کی فتح قریب ہے۔