قرآن 2:214 — بچھیا(البقرة)
کیا تم امید رکھتے ہو کہ بغیر کسی آزمائش کے جنت میں داخل ہو جاؤ گے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں کی آزمائش کی گی تھی ۔ ان کو سختیوں اور مصیبتوں سے آزمایا گیا اور ہلا کر رکھ دیا گیا تھا حتی کہ پیغمبر اور اہل ایمان نے کہا کہ کہاں ہے خدا کی فتح ؟ خدا کی فتح قریب ہے۔
[2:213] لوگ ایک معاشرے کی طرح تھے جب خدا نے نبی بھیجے خوشخبریاں لانےوالوں کے طور پر اور ساتھ ساتھ ڈر سنانے والوں کے طور پر ۔ اس نے ان کے ساتھ آسمانی کتاب اتاری ، جس میں سچائی موجود تھی ، لوگوں کے درمیان جھگڑوں کافیصلہ کرنے کیلئے۔ حیرت انگیز طور پر ، وہی جن کوپہلےآسمانی کتاب دی گئی تھی ، انہی نے واضح ثبوت ملنے کے باوجود نئی آسمانی کتاب کو جھٹلایا ۔ یہ ان کے درمیان باہمی حسد کی وجہ سے تھا ۔خدا ان کو ہدایت دیتا ہے جو سچائی پرایمان لاتے ہیں ، جس میں دوسرے تمام لوگ اختلاف کرتے ہیں ،خدا کی مرضی کے مطابق ۔ خدا اس کی راہنمائی کرتا ہے، جو چا ہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ۔
[2:215] وہ تم سے پوچھتے ہیں دینے کے بارے میں ؟ کہو کہ ،” خیرات والدین ، رشتہ داروں ، یتیموں ، غریبوں ، اور مسافروں کو دینی چاہیے “ ۔ تم جو بھی نیکی کرتے ہو خدا اس سے پوری طرح باخبر ہے۔