قرآن 2:215 — بچھیا(البقرة)
وہ تم سے پوچھتے ہیں دینے کے بارے میں ؟ کہو کہ ،” خیرات والدین ، رشتہ داروں ، یتیموں ، غریبوں ، اور مسافروں کو دینی چاہیے “ ۔ تم جو بھی نیکی کرتے ہو خدا اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
[2:214] کیا تم امید رکھتے ہو کہ بغیر کسی آزمائش کے جنت میں داخل ہو جاؤ گے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں کی آزمائش کی گی تھی ۔ ان کو سختیوں اور مصیبتوں سے آزمایا گیا اور ہلا کر رکھ دیا گیا تھا حتی کہ پیغمبر اور اہل ایمان نے کہا کہ کہاں ہے خدا کی فتح ؟ خدا کی فتح قریب ہے۔
[2:216] تم پر لڑائی مسلط کی جا سکتی ہے خواہ تم اسے ناپسند کرو ، لیکن ہو سکتا ہے تمھیں ایک ایسی چیز ناپسند ہو جو تمھارے لیے اچھی ہو اور ہو سکتا ہے تم کو ایک چیز پسند ہو جو تمھارے لیے اچھی نہ ہو ۔ خدا جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔