قرآن 2:22 — بچھیا(البقرة)
وہ خدا جس نے زمین کو تمہارے لئے قابل رہائش بنایا اور آسمان کو چھت بنایا۔وہ آسمان سے پانی برساتا ہے ، ہرقسم کے پھل پیدا کرنے کے لئے، تمہاری پروررش کے لئے۔ تم خدا کے مقابلے میں شریک مقرر نہ کرنا، اب جب کہ تم جانتے ہو۔
[2:21] اے لوگو!صرف اپنے رب ہی کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور ان کو پیدا کیا جوتم سے پہلے تھے۔تاکہ تمہاری نجات ہو سکے۔
[2:23] اگر تمہیں اس بارے میں ذرہ بھی شک ہے جو ہم نے اپنے بندے* پراتارا ہے توان جیسی ایک سورۃ بنا کر دکھا دواوراگر تم سچے ہوتو اپنے گواہوں کو بلاؤ۔