Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:248 — بچھیا(البقرة)

ان کے نبی نے ان سے کہا، ”اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ عہد کا صندوق تمہارے لیئے بحال کیا جائے گا، تمہارے رب کی طرف سے یقین دہانیاں لاتے ہوۓ، اور موسیٰ کی قوم اور ہارون کی قوم کے چھوڑے گئے تبرکات ۔اسے فرشتے اٹھا کر لائیں گے۔اگر تم واقعی ایمان والے ہو تو یہ تمھارےلیےایک قائل کرنے نشانی ہونی چاہیے۔

[2:247] ان کے پیغمبر نے ان سے کہا، "خدا نے طالوت کو تمہارا بادشاہ مقرر کیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ،” وہ ہم پر بادشاہت کیسے کر سکتا ہے جبکہ ہم اس سے زیادہ بادشاہت کے لائق ہیں اور وہ امیر بھی نہیں ہے؟ “۔ اُس نے کہا،” خدا نے اُسے تم میں سے چُن لیا ہے، اور اُسے علم اور جسمانت میں کثرت سے نوازا ہے۔ “ خدا اپنی بادشاہی جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ خدا فضل والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

[2:249] جب طالوت نے فوجوں کی کمان سنبھالی تو اس نے کہا، ”خدا تمہیں ایک ندی کے ذریعے آزمائش میں ڈال رہا ہے، جو کوئی اس میں سے پانی پیۓ گا وہ میرے ساتھ نہیں ہے، صرف وہی جو اس میں سے نہیں چکھیں گے وہ میرے ساتھ ہیں سواۓ اس کے کہ صرف ایک گھونٹ ہو۔“ مگر چند کے علاوہ زیادہ تر نے اس میں سے پی لیا۔جب وہ ایمان والوں کے ساتھ اس سے گزرا تو انہوں نے کہا کہ ، ”اب ہم میں جالوت اور اس کی فوجوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ “ جن کو خدا سے ملاقات کا یقین تھا کہنے لگے، “کئی بار چھوٹی فوج نے خدا کی مرضی سے ایک بڑی فوج کو شکست دی۔ خدا ان کے ساتھ ہے جو استقلال کے ساتھ ثابت قدم رہتے ہیں۔