قرآن 2:27 — بچھیا(البقرة)
جو لوگ خدا کے عہدکو ماننے کا وعدہ کرنے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں ،اس چیز کو چھوڑ دیتے ہیں جس کو خدا نے کرنے کا حکم دیا ہے اوربرے کا م کرتے ہیں۔یہ لوگ گھاٹے والے ہیں۔
[2:26] خدا مچھر* جیسی چھوٹی چیز سے لیکر بڑی سے بڑی چیز کی مثال دینے میں جھجھک محسوس نہیں کرتا ۔جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کی خدا کی طرف سے بھیجا ہوا سچ ہے۔اورجومنکر ہیں وہ کہتے ہیں ’’خدا کی طرف سے اس قسم کی مثال دینے کا کیامطلب ہے؟‘‘۔خدا بہت سے لوگوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت بخشتا ہے ۔برے لوگوں کے علاوہ وہ کسی کو گمراہی میں نہیں ڈالتا ۔
[2:28] تم لوگ کس طرح خدا کا انکار کرسکتے ہو جب تم مردہ تھے تو اس نے تمہیں زندگی دی اور پھر تمہیں موت کی طرف موڑتا ہے اورپھر زندگی کی طرف لوٹاتا ہے اور آخر کار تمہیں اسی کی طرف ہی لوٹ کرجانا ہے۔