Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:28 — بچھیا(البقرة)

تم لوگ کس طرح خدا کا انکار کرسکتے ہو جب تم مردہ تھے تو اس نے تمہیں زندگی دی اور پھر تمہیں موت کی طرف موڑتا ہے اورپھر زندگی کی طرف لوٹاتا ہے اور آخر کار تمہیں اسی کی طرف ہی لوٹ کرجانا ہے۔

[2:27] جو لوگ خدا کے عہدکو ماننے کا وعدہ کرنے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں ،اس چیز کو چھوڑ دیتے ہیں جس کو خدا نے کرنے کا حکم دیا ہے اوربرے کا م کرتے ہیں۔یہ لوگ گھاٹے والے ہیں۔

[2:29] وہ خدا ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین پر ہر چیز تخلیق کی اور پھر آسمان کی طرف رخ کرلیا اور وہاں سات کائناتیں مکمل کیں،*اور وہ تمام باتوں سے پوری طرح باخبر ہے۔