قرآن 2:29 — بچھیا(البقرة)
وہ خدا ہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین پر ہر چیز تخلیق کی اور پھر آسمان کی طرف رخ کرلیا اور وہاں سات کائناتیں مکمل کیں،*اور وہ تمام باتوں سے پوری طرح باخبر ہے۔
[2:28] تم لوگ کس طرح خدا کا انکار کرسکتے ہو جب تم مردہ تھے تو اس نے تمہیں زندگی دی اور پھر تمہیں موت کی طرف موڑتا ہے اورپھر زندگی کی طرف لوٹاتا ہے اور آخر کار تمہیں اسی کی طرف ہی لوٹ کرجانا ہے۔
[2:30] یاد کرو جب تمہارے خدا نے فرشتوں سے کہا تھا ’’ میں زمین پر اپنا خلیفہ(عارضی خدا) مقرر کرنے والا ہوں‘‘۔فرشتے بولے ’’کیا آپ وہاں اس مقرر کریں گے جو برائی کو پھیلائے گا اور خون بہائے گا ؟ہم آپ کی تسبیح اور حمد بیان کرنے اورآپ کی کامل قدرت کو مانتے ہیں؟‘‘خدا نے کہا ’’میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ‘‘۔