Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:26 — بچھیا(البقرة)

خدا مچھر* جیسی چھوٹی چیز سے لیکر بڑی سے بڑی چیز کی مثال دینے میں جھجھک محسوس نہیں کرتا ۔جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کی خدا کی طرف سے بھیجا ہوا سچ ہے۔اورجومنکر ہیں وہ کہتے ہیں ’’خدا کی طرف سے اس قسم کی مثال دینے کا کیامطلب ہے؟‘‘۔خدا بہت سے لوگوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت بخشتا ہے ۔برے لوگوں کے علاوہ وہ کسی کو گمراہی میں نہیں ڈالتا ۔

[2:25] 25. ان لوگوں کو خوشخبری سناؤ جو ایمان لائے اورپرہیز گاری کی زندگی گزارتے ہیں وہ ایسے باغوں میں رہیں گے جہاں نہریں بہتی ہونگی اور وہ کہیں گے ’’یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے بھی فراہم کیا گیا تھا ‘‘۔اس طرح انہیں مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔ان کو پاک ازواج ملیں گے اور وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے۔

[2:27] جو لوگ خدا کے عہدکو ماننے کا وعدہ کرنے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں ،اس چیز کو چھوڑ دیتے ہیں جس کو خدا نے کرنے کا حکم دیا ہے اوربرے کا م کرتے ہیں۔یہ لوگ گھاٹے والے ہیں۔