قرآن 2:31 — بچھیا(البقرة)
خدا نے آدم *کو تمام نام سکھائے پھر یہ نام فرشتوں کے آگے رکھے اور کہا ’’بتاؤ یہ کیا نام ہیں اگر تم سچے ہوتو ‘‘۔
[2:30] یاد کرو جب تمہارے خدا نے فرشتوں سے کہا تھا ’’ میں زمین پر اپنا خلیفہ(عارضی خدا) مقرر کرنے والا ہوں‘‘۔فرشتے بولے ’’کیا آپ وہاں اس مقرر کریں گے جو برائی کو پھیلائے گا اور خون بہائے گا ؟ہم آپ کی تسبیح اور حمد بیان کرنے اورآپ کی کامل قدرت کو مانتے ہیں؟‘‘خدا نے کہا ’’میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ‘‘۔
[2:32] وہ بولے’’آپ کی ذات پاک اوربلند ہے،ہمیں کوئی علم نہیں سوائے اس کے جوآپ نے ہمیں پڑھایا ہے۔آپ تما م چیزوں سے باخبر ہیں اور سب باتیں آپ کے علم میں ہیں‘‘۔