Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:36 — بچھیا(البقرة)

لیکن شیطان نے انہیں ورغلایا اور ان کی جنت سے بے دخلی کا سبب بنا۔ہم نے کہا’’زمین پر چلے جاؤ ایک دوسرے کے دشمن کی طرح ،وہاں تمہاری عارضی رہائش اوردیگر چیزیں ہونگی ‘‘۔

[2:35] ہم نے آدم سے کہا’’ اپنی بیوی سمیت جنت میں رہو اور خوب کھاؤ پیولیکن اس درخت کے پاس نہ جانا مبادہ تم گناہ میں پڑ جاؤ‘‘۔

[2:37] پھرآدم نے خدا سے کچھ الفاظ سیکھے ،جس کے بعد خدا نے آدم کو معاف کردیا ۔وہ ہی معاف کرنے والا اور نہایت مہر بان ہے ۔