قرآن 2:55 — بچھیا(البقرة)
یاد کرو جب تم نے کہا تھا ’’اے موسی ٰ ہم اس وقت تک ایمان نہ لائیں گے جب خدا کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں گے،چنانچہ جونہی تم نے دیکھا تو ایک چمک نے تمہیں آلیا۔
[2:54] یاد کرو اس وقت کو جب موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا ’’ اے لوگوں تم نے بچھڑے کی پوجا کرکے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے ۔اپنے خدا سے معافی طلب کرو۔اپنی انا کو ختم کرو۔تمہارے خالق کے نزدیک یہ تمہارے لیے بہتر ہے ‘‘۔اس نے تمہیں معاف کردیا ،بیشک وہ معاف فرمانے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
[2:56] اس کے بعد ہم نے تمہیں زندہ کیا جبکہ تم مر چکے تھے شاید کہ تم شکرگزار بن جاؤ۔