Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:62 — بچھیا(البقرة)

بے شک جولوگ ایمان لائے خواہ وہ یہودی ہوں یا عیسائی اورصابی:جو بھی (1)خدا پر یقین رکھتاہے اور(2)آخرت کے روز پر یقین رکھتاہے،اور(3)نیک عمل کرتا ہے،وہ اس کا بدلہ اپنے رب سے پا لے گا۔ان لوگوں کو کئی فکر ہوگا نہ ہی غم۔

[2:61] یاد کرو جب تم نے کہا تھا اے موسی ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر قناعت نہیں کرسکتے ۔اپنے رب سے کہوکہ ہمارے لیے زمین کی پیداوارلوبیا ،کھیرا،ککڑی،گہیوں،لہسن اورپیاز وغیرہ پیدا کرے۔تو موسی ٰ نے کہا ’’کیا تم ایک بہتر چیز کی بجائے ادنی ٰچیز لینا چاہتے ہو؟مصر چلے جاؤ وہاں تمہیں ہر وہ چیز ملے جائیگی جس کی تم خواہش کررہے ہو‘‘۔اورپھر ان پر ذلت ،پستی ،خواری اوربدحالی ان پر مسلط ہوگئی اور خدا کے غضب آگئے۔یہ اسلئے ہوا کیونکہ انہوں نے خدا کی آیات کو جھٹلایا اور پیغمبروں کو ناحق قتل کیا ۔انہوں نے نافرمانی کی اور ظلم کیا ۔

[2:63] ہم نےتم سے وعدہ لیاتھا، جب ہم نےطور پہاڑ کو تمہارے سامنے اٹھا یا: ’’جوکچھ ہم نے تم کو دے رکھا ہے اس کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے ،اور اس میں جوباتیں ہیں انہیں یاد رکھوگے ،شاید کہ تمہیں نجات مل سکے‘‘۔