Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:68 — بچھیا(البقرة)

وہ کہنے لگے , ”ا پنےپروردگار سے پوچھو کہ کونسی والی ؟“۔موسی ٰ نے کہا،” یہ ایسی بچھیا ہے جونہ زیادہ بوڑھی ہواورنہ کمسن، بلکہ درمیانی عمر کی ہو۔اب تمہیں جو حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کرو‘‘۔

[2:67] موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا ’’خدا تمہیں ایک بچھیا ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’کیاتم ہم سے مذاق کرتے ہو‘‘موسی ٰ نے کہا خدا نے مجھے منع کیا ہے کہ میں جاہلوں جیسا برتاؤ کروں ‘‘۔

[2:69] وہ کہنے لگے ، ” اپنے رب سے پوچھو کہ ہمیں اس کا رنگ بتاۓ؟‘‘موسی ٰ نے کہا، ”وہ کہہ رہا ہے کہ اس بچھیاکا رنگ زرد اورشوخ ہے اور دیکھنے والوں کو بھلا معلوم ہوتا ہے۔ “