قرآن 2:67 — بچھیا(البقرة)
موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا ’’خدا تمہیں ایک بچھیا ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’کیاتم ہم سے مذاق کرتے ہو‘‘موسی ٰ نے کہا خدا نے مجھے منع کیا ہے کہ میں جاہلوں جیسا برتاؤ کروں ‘‘۔
[2:66] ہم نے انہیں ان کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے مثال بنادیا، اور پرہیز گاروں کیلئے نصیحت ۔
[2:68] وہ کہنے لگے , ”ا پنےپروردگار سے پوچھو کہ کونسی والی ؟“۔موسی ٰ نے کہا،” یہ ایسی بچھیا ہے جونہ زیادہ بوڑھی ہواورنہ کمسن، بلکہ درمیانی عمر کی ہو۔اب تمہیں جو حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کرو‘‘۔