قرآن 2:74 — بچھیا(البقرة)
اسکے باوجود، تمہارے دل پتھر کی طرح سخت ہوگئے ،بلکہ اس سے بھی زیادہ ۔کیونکہ پتھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے دریا بہتے ہیں،دوسرے پتھر پر شگاف ہوتے ہیں اورآہستہ ندیاں نکالتےہیں۔اوردیگر پتھر خدا کے خوف سے کانپتے ہیں۔خدا اس سے ہرگز بے خبر نہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔
[2:73] ہم نے کہا’’ (مظلوم کو بچھیا کا) ایک ٹکڑا مارو‘‘۔پھر ہم نے مظلوم کودوبارہ زندگی دے دی اور تمہیں اس کی نشانیاں دکھائیں تا کہ شاید تم سمجھ سکو۔
[2:75] کیا تم ان سے یہ توقع کرتے ہو کہ وہ ایمان لائیں گے تمہاری طرح جبکہ ان میں سے بعض خدا کاکلام سنتے تھے، پھر اسے بگاڑ دیتے تھے، پوری طرح سمجھ لینے کے بعد، اور جان بوجھ کر؟۔