قرآن 2:86 — بچھیا(البقرة)
یہی ہیں وہ جنہوں نے اس نیچ زندگی کو آخرت کے بدلے میں خرید لیا۔چنانچہ، ان کی سزا میں تبدیلی کی جاتی ہے ،اور نہ ہی ان کی مدد کی جا سکتی ہے ۔
[2:85] اس کے باوجود ،یہاں تم ہو کہ ایک لوگ ایک دوسرے کو قتل کررہے ہو اور تم میں سے کچھ کو گھروں سے نکال رہے ہو۔ان کے خلاف جتھہ بندی کرتے ہیں، گناہگاری اور بدنیتی سے ۔یہاں تک کہ جب انہوں نے ہتھیار بھی ڈال دیے، تو تم نے ان سے تاوان طلب کیا۔اولً تو تمہیں منع کیا گیا تھا کہ ان کو گھر سے نہ نکالنا ۔کیا تم کتاب کے کچھ حصہ کو مانتے ہو اور کچھ کو نہیں مانتے ؟تم میں سے جو ایسا کرتے ہیں ان کیلئے کیا سزا ہونی چاہیے ، سواۓاس دنیا میں بھی ذلت اور آخرت کے روز اس سے بھی کہیں برا عذآب۔تم جو کچھ بھی کرتے ہو خدا اس سے کبھی بھی بے خبر نہیں۔
[2:87] ہم نے موسی ٰ کو آسمانی کتاب دی اور اس کے بعد دوسرے انبیا بھیجے ۔اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰکو کھلے معجزے عطا کئے اورپاک روح سے اس کی مدد کی ۔کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جب بھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی چیز لے کر آیا جو تمہیں پسند نہیں تھی تو تمہاری انا نے تمہیں سرکش بنا دیا ؟ان میں سے بعض کو تم نے جھٹلایا اور بعض کوقتل کردیا ۔