قرآن 2:87 — بچھیا(البقرة)
ہم نے موسی ٰ کو آسمانی کتاب دی اور اس کے بعد دوسرے انبیا بھیجے ۔اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰکو کھلے معجزے عطا کئے اورپاک روح سے اس کی مدد کی ۔کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جب بھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی چیز لے کر آیا جو تمہیں پسند نہیں تھی تو تمہاری انا نے تمہیں سرکش بنا دیا ؟ان میں سے بعض کو تم نے جھٹلایا اور بعض کوقتل کردیا ۔
[2:86] یہی ہیں وہ جنہوں نے اس نیچ زندگی کو آخرت کے بدلے میں خرید لیا۔چنانچہ، ان کی سزا میں تبدیلی کی جاتی ہے ،اور نہ ہی ان کی مدد کی جا سکتی ہے ۔
[2:88] بعض کہتے ہیں’’ہم نے فیصلہ کر لیا ہے‘‘۔یہ خدا کی طرف سے ان پر لعنت ہے جس کی وجہ ان کا انکارہے جو انہیں ایمان لانے سے روکتا ہے ،سوائے ان میں سے چند ایک کے۔