Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:88 — بچھیا(البقرة)

بعض کہتے ہیں’’ہم نے فیصلہ کر لیا ہے‘‘۔یہ خدا کی طرف سے ان پر لعنت ہے جس کی وجہ ان کا انکارہے جو انہیں ایمان لانے سے روکتا ہے ،سوائے ان میں سے چند ایک کے۔

[2:87] ہم نے موسی ٰ کو آسمانی کتاب دی اور اس کے بعد دوسرے انبیا بھیجے ۔اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰکو کھلے معجزے عطا کئے اورپاک روح سے اس کی مدد کی ۔کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جب بھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی چیز لے کر آیا جو تمہیں پسند نہیں تھی تو تمہاری انا نے تمہیں سرکش بنا دیا ؟ان میں سے بعض کو تم نے جھٹلایا اور بعض کوقتل کردیا ۔

[2:89] جب خدا کی طرف سے یہ کتاب ان کے پاس آئی اور اگرچہ یہ اس سے اتفاق کرتی ہے اور اس کی تصدیق کرتی ہے جو ان کے اس ہے ، اور اگرچہ وہ اس کی آمد کی پیش گوئی کرتےتھے کافروں سے بات چیت کے دوران، جب ان کی اپنی ہی پیشگوئی پوری ہوگئی تو انہوں نے اس پر یقین نہیں کیا ۔اس طرح منکرین پر خدا کی لعنت مسلط ہوتی ہے ۔