Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:89 — بچھیا(البقرة)

جب خدا کی طرف سے یہ کتاب ان کے پاس آئی اور اگرچہ یہ اس سے اتفاق کرتی ہے اور اس کی تصدیق کرتی ہے جو ان کے اس ہے ، اور اگرچہ وہ اس کی آمد کی پیش گوئی کرتےتھے کافروں سے بات چیت کے دوران، جب ان کی اپنی ہی پیشگوئی پوری ہوگئی تو انہوں نے اس پر یقین نہیں کیا ۔اس طرح منکرین پر خدا کی لعنت مسلط ہوتی ہے ۔

[2:88] بعض کہتے ہیں’’ہم نے فیصلہ کر لیا ہے‘‘۔یہ خدا کی طرف سے ان پر لعنت ہے جس کی وجہ ان کا انکارہے جو انہیں ایمان لانے سے روکتا ہے ،سوائے ان میں سے چند ایک کے۔

[2:90] وہ بہت برا تھا جس کے بدلے میں انہوں نے اپنی روحوں کو بیچ ڈالا—خدا کی ان آیات کو صرف اس لئے ماننے سے انکار کردیا کہ خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنی مہربانی عطا کرتا ہے ۔ چنانچہ ، انہوں نے عذاب پر عذاب مول لیا۔ کافر ذلت آمیز سزا کے مستحق ہو گۓ ہیں۔