قرآن 2:95 — بچھیا(البقرة)
وہ کبھی اس کی خواہش نہیں کریں گے اس کے باعث جوانہوں نے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجے ہیں۔خدا ان ظالموں سےپوری طرح واقف ہے ۔
[2:94] کہہ دو،” اگر اورسب لوگوں کو چھو ڑ کر آخرت کی رہائش گاہ صرف تمہارے لیے ہی مخصوص ہے، تو اپنے لئے موت کی خواہش کرو، اگر تم سچے ہو ‘‘۔
[2:96] درحقیقت، تم انہیں سب سے زیادہ ذندگی کا لالچی پاؤ گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی بہت زیادہ۔ان میں سے ہر کوئی ہزار سال زندہ رہنے کا خواہش مند ہے ۔لیکن یہ انہیں اس عذاب سے بلکل بچانہیں سکے گا، خواہ وہ جتنی ہی لمبی زندگی گزاریں ۔خدا وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو وہ کرتے ہیں۔