قرآن 2:97 — بچھیا(البقرة)
کہہ دو کہ،” جو کوئی جبر آئیل کی مخالفت کرتا ہے یہ جان لگ کہ اس (قرآن) کو تمہارے دل کے اندر اس نے اُُتارا ہے، خدا کی مرضی کے مطابق، پچھلی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتے ہوۓ، اور مومنوں کے لیۓ ہدایت اور خوشخبری فراہم کرتے ہوۓ۔ “
[2:96] درحقیقت، تم انہیں سب سے زیادہ ذندگی کا لالچی پاؤ گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی بہت زیادہ۔ان میں سے ہر کوئی ہزار سال زندہ رہنے کا خواہش مند ہے ۔لیکن یہ انہیں اس عذاب سے بلکل بچانہیں سکے گا، خواہ وہ جتنی ہی لمبی زندگی گزاریں ۔خدا وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو وہ کرتے ہیں۔
[2:98] جو کوئی بھی خدا ،اسکے فرشتوں،اسکے پیغمبروں ،جبرائیل اورمیکائیل کی مخالفت کرتا ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ خدا بھی کافروں کی مخالفت کرتا ہے ۔