قرآن 20:93 — ط۔ ہ۔ (طہ)
"میرے احکامات کی پیروی کرنے سے؟ کیا تم نےمیرے خلاف سرکشی کر دی ہے؟"
[20:92] (موسیٰ نے) کہا، " اے ہارون، تمہیں کس چیز نے روک رکھا تھا، جب تم نے انہیں گمراہ ہوتے ہوئےدیکھا۔
[20:94] اُس نے کہا کہ ،"اے میری ماں کے بیٹے؛ مجھے میری داڑھی اور میرے سر سے مت کھینچو ۔ مجھے ڈر تھا کہ تم شاید یہ کہو، 'تم نے بنی اسرائیل کو منقسم کر دیا ، اور میرے احکام کی نافرمانی کی۔' "